نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی ملاقات

177
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی ملاقات

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ملاقات کی۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِاعظم نے ڈاکٹر فیصل کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر فیصل نے وزیراعظم سے اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کے لئے ہدایات لیں۔