اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق رکن سندھ اسمبلی عرفان اللہ خان مروت اور سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ثمر ھارون بلور نے ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے انوارالحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔