نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کی ملاقات

126
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے ملاقات کی اور انہیں برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے ملکی مصنوعات کی عالمی منڈی تک رسائی کیلئے اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔