نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون کی ملاقات

111
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون کی ملاقات

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون نے پیر کو وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات کی۔وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگراں وزیراعظم اور ہائی کمشنر نے کینیڈا پاکستان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا جن میں پاکستان میں کینیڈا کے ترقیاتی پروگرام، 2022 کے سیلاب کے بعد انسانی امداد، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کینیڈا کی سرمایہ کاری بالخصوص ریکوڈک پراجیکٹ شامل ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے حکومت کی طرف سے ترجیحی شعبوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات خاص طور پر معیشت کے استحکام، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی پر روشنی ڈالی۔کینیڈین ہائی کمشنر نے حکومت پاکستان کی طرف سے کینیڈا کے افغان ری لوکیشن پروگرام کے لیے دی جانے والی حمایت کو سراہا۔