اقوام متحدہ۔21ستمبر (اے پی پی): نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ ایس ڈی جیز سمٹ اور خاص طور پر ایس ڈی جیز محرک میں کیے گئے تمام وعدوں پر عمل درآمد کرے۔
بدھ کو’’ترقی کے لیے مالی اعانت‘‘ بارے اعلیٰ سطحی مکالمے کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان بڑے مالیاتی فرق کو دیکھتے ہوئےانہیں پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول کے لیے نجی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے نظام کو ترقی پذیر ممالک میں پبلک پرائیویٹ سرمایہ کاری کے امکانات کی وجوہات کو حل کرنا چاہیے
جس میں سرمایہ کاری کے منصوبے، سرمائے کی زیادہ لاگت، ریگولیٹری فریم ورک اور ایس ڈی جیز سے متعلق بینکنگ منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے ترقی پذیر ممالک کو ایس ڈی جیز کے منصوبوں کے حصول اور ان پر عمل درآمد میں مدد کے لئے اقوام متحدہ کے تمام دفاتر اور ایجنسیوں کے استعمال پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو بھی ایس ڈی جیز کے حصول کے لیے نجی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور ترقی پذیر ممالک کو اپنے قومی منصوبوں کو تیز کرنے کے قابل بنانے پر زور دیا۔