نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا تیراہ میں لیفٹیننٹ کرنل اور 3 فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

95
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا گوہر ایوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل اور 3 فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو شہداء پر فخر ہے۔

پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیراعظم نے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، نائیک خوش دل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقدیر کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔نگراں وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے تیراہ میں وطن کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا،مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،ملک کے امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔