نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

113

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ یہ بات وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جمعہ کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں 176 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوئے۔