نگراں وزیراعظم کا بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

134
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوارِ الحق کاکڑ نے ورلڈ کپ کرکٹ میں بھارت کے خلاف آج کے میچ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دُعا ہے کہ آپ عزم، مہارت، اور غیر متزلزل مقابلے کے جذبے کے ساتھ کھیلیں جس کے لیے آپ مشہور ہیں۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، آپ کے لئے دعاگو ہے۔