نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا رانی پورحویلی سے لڑکی کے لاپتہ ہونے کا نوٹس

180
Maqbool Baqir
Maqbool Baqir

کراچی۔ 21 اگست (اے پی پی):نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے رانی پورحویلی سے لڑکی کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر کو انکوائری کر کے فوری رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ لڑکی امانت کے طور پر پیر سہیل شاہ کی حویلی میں رکھی گئی تھی۔مقبول باقر نے ڈی آئی جی سکھر کو احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔