کراچی۔ 11 فروری (اے پی پی):نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے نئودیرو (لاڑکانو)میں فائرنگ کے دوران ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا۔ اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق نگراں وزیراعلی سندھ نے نئودیرو میں پولیس اہلکار سمیت 6افراد کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور آئی جی پولیس سے واقعے کی فوری تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
آئی جی پولس نے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ لاڑکانو کے علاقے نئودیرو بائی پاس کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں تھانہ ماہوٹا کے پولیس اہلکار اے ایس آئی سلطان شاہ فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہوئے۔