نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سےسبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات، مبارکباد پیش کی

141

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سےسبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی، انہوں نے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد پیش کی اوران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پیر کو حلف اٹھانے کے بعد وزیرِ اعظم ہاؤس آمدپر سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نگراں وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

نگراں وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعظم آفس کے افسران و عملے سے ملاقات کی۔ملاقات میں افسران نے نگراں وزیرِ اعظم کو اپنا تعارف کرایا۔نگراں وزیرِ اعظم اور سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم کے مابین ملاقات ہوئی۔ملاقات میں سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نگراں وزیرِ اعظم نے سبکدوش وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ سبکدوش وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔نگراں وزیرِ اعظم نے سبکدوش وزیرِ اعظم کو رخصت کیا۔بعد ازاں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔