نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی مستونگ دھماکہ کی شدید مذمت

147
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا گوہر ایوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے مستونگ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مستونگ دھماکہ میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ سمیت دیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے رہنما پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔