اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نےمتحدہ قومی مومنٹ کے رہنما کنور نوید جمیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیرِاعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کنور نوید جمیل کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ دے اور اہلِخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔