نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ازبکستان کے دو روزہ دورے کے بعد پاکستان کے لئے روانہ

126
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ازبکستان کے دو روزہ دورے کے بعد پاکستان کے لئے روانہ

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ازبکستان کے دو روزہ دورے کے بعد پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے ۔

تاشقند کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ازبکستان کے وزیر اعظم نعمتویچ عارفوف اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیر اعظم کو رخصت کیا۔

اپنے دو روزہ دورہ ازبکستان میں وزیر اعظم نے 16ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔