نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 17 سے 18 اکتوبر تک تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ

110
پاکستان کا غزہ میں سلامتی کی سنگین صورتحال اور انسانی تباہی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی توجہ دلانے کے لئے سیکرٹری جنرل کے فیصلے کا خیرمقدم
پاکستان کا غزہ میں سلامتی کی سنگین صورتحال اور انسانی تباہی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی توجہ دلانے کے لئے سیکرٹری جنرل کے فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 17 سے 18 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم (بی آر ایف) میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم18 اکتوبر کو ”ایک کھلی عالمی معیشت میں رابطے“ کے عنوان سے منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی فورم سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ صدر شی جن پنگ اور سینئر چینی رہنمائوں کے علاوہ فورم میں شرکت کرنے والے رہنمائوں سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم چین میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے لیے سرکردہ چینی تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وہ چین کے سنکیانگ خودمختار علاقے ارومچی کا بھی دورہ کریں گے اور مقامی رہنمائوں اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے جس کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور عوام کے درمیان تعلقات کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دس سال مکمل ہونے پر جاری تقریبات کا حصہ ہے جو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا اہم منصوبہ ہے۔

وزیراعظم چین میں اپنی مصروفیات میں سی پیک کی اہم کامیابیوں اور مستقبل کی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے اور اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کریں گے۔