نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصر المک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں مزید تین ماہ کی عبوری توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ ہفتہ کو یہاں نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصر المک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میںکیا گیا۔کابینہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو شیڈول ٹو میں شامل کرنیکی غرض سے ترمیم کی منظوری دیدی۔کابینہ نے افغان …

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں مزید تین ماہ کی عبوری توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ ہفتہ کو یہاں نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصر المک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میںکیا گیا۔کابینہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو شیڈول ٹو میں شامل کرنیکی غرض سے ترمیم کی منظوری دیدی۔کابینہ نے افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع سے متعلق معاملے پر بھی بحث کی اور ملک میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں مزید تین ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں فنانشل انسٹی ٹیوشن رولز 2018 اور سیکشن20(7)کے تحت ایف آئی اے کی انوسٹی گیشن ایجنسی کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دیدی۔