26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںنگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سےیو این ڈی...

نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سےیو این ڈی پی کے پاکستان میں متعین نمائندے ڈاکٹر سموئل رزک کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 24 نومبر (اے پی پی):نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے جمعہ کو یہاں یو این ڈی پی کے پاکستان میں متعین نمائندے ڈاکٹر سموئل رزک کی سربراہی میں نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور بلوچستان میں یو این ڈی پی کی معاونت سے جاری اور مجوزہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ گورننس کی بہتری کیلئے بلوچستان میں جاری پروگرامز اہم نوعیت کے ہیں خصوصاً پلاننگ و منصوبہ بندی، پالیسی و قانون ،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جاری منصوبے پائیدار ترقی کے ضامن ہیں ۔

رواں سال یو این ڈی پی نے پاکستان کے قومی پروگرام میں بلوچستان کے لئے ایک تہائی وسائل مختص کئے ہیں جو ایک خوش آئند اقدام ہے۔ نگراں وزیر اعلٰی نے کہا کہ پائیدار ترقی کے عالمی اہداف کے حصول کیلئے پر عزم ہیں اور گورننس میں بہتری لاکر ایس ڈی جیز کے اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں گے، میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے موثر منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور یو این ڈی پی کے پانچ سالہ ترقیاتی و اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد کے لئے صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413874

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں