اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستان میں خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی اور عوامی رابطوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تاکہ دونوں ممالک کی دوستی کو مزید گہرا کیا جاسکے۔