نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے چینی سفیر کی ملاقات

85
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے چینی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے پاکستان میں حال ہی میں تعینات ہونے والے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران سی پیک کے تحت جاری اشتراک کار سمیت مختلف شعبوں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اور چین کی تمام موسموں کی باہمی تعاون پر مبنی تزویراتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔