نگراں وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات

71
نگراں وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات

مراکش ۔15اکتوبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے اہم ملاقات کی۔

وزارت خزانہ کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق نگراں وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے اہم ملاقات کی۔

مراکش میں ہونے والی اس ملاقات میں بات چیت اقتصادی لچک کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کے ساتھ عالمی اقتصادی استحکام اور مالیاتی اصلاحات کے لیے پاکستان کے عزم کے گرد گھومتی رہی ۔