اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کی وفات پر اہلخانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک فرض شناس افسر تھے، ان کی اچانک وفات اہلخانہ اور سول سروس کے لئے بڑا نقصان ہے۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔ وزیر داخلہ نے اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی بھی دعاکی۔