نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی انٹیلی جنس بیورو خیبرپختونخوا اور کسٹمز انٹیلی جنس کو ان کے مثالی مشترکہ آپریشن پر مبارکباد

117

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے انٹیلی جنس بیورو خیبرپختونخوا اور کسٹمز انٹیلی جنس کو ان کے مثالی مشترکہ آپریشن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی موثر نگرانی کی وجہ سے 519 ملین روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان پکڑا گیا۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ آئی بی کے پی کی تاریخ میں انتہائی اہم کیسوں میں سے ایک ہے، یہ ہماری معیشت اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے آپ کی لگن کی روشن مثال ہے۔