اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔
اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ نے بیٹے کے اچانک انتقال پر خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے ۔