32.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںنگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے صوبہ بھر میں...

نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے صوبہ بھر میں 7روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

- Advertisement -

کراچی۔ 27 نومبر (اے پی پی):نگراں وزیر صحت، سماجی بہبود، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے سندھ بھر میں 7روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح مدر چائلڈ اسپتال سچل گوٹھ ضلع شرقی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرکیا۔پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران سندھ میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، اس سال پاکستان میں پولیو کے 5کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے تین کیسز ضلع بنوں کے پی اور دو کیسز کراچی کے ضلع شرقی سندھ سے رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ دو مہینوں میں کراچی میں پولیو وائرس کے متعدد مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں 80ہزارسے زائد پولیو ورکرز اور سپروائزرز حصہ لے رہے ہیں جبکہ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کیلئے 5300سے زائد پولیس اہلکار فیلڈ میں تعینات ہوں گے مزید ہمیں رینجرز کی بھی مدد میسر رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے ظاہر ہونے والے مثبت ماحولیاتی نمونوں کا تعلق افغانستان کے مختلف حصوں سے ہے اور چونکہ کراچی پورے خطے کا معاشی مرکز ہے لہذا مثبت ماحولیاتی نمونوں کا بار بار ظاہر ہونا تشویشناک بات ہے

- Advertisement -

۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے اپنے بچوں کو پولیو کی ویکسینیشن لازمی کروائیں، ویکسینیشن کے ذریعے بچوں کو مہلک اور معذوری کے پولیو وائرس سے بچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن، طبی ماہرین و ممتاز مذہبی اسکالرز اورل پولیو ویکسین کو سب سے محفوظ اور موثر ویکسین قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید کے آئندہ کے ماحولیاتی نمونوں کے نتائج منفی آئیں، ہمارے مشترکہ تعاون سے پولیو کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔اس موقع پر ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی)کوآرڈینیٹر سندھ ارشاد سوڈھر، ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی الطاف احمد شیخ، ڈاکٹر احمد علی شیخ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے و دیگر موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414666

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں