نگراں وزیر صحت کا پمز ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا دورہ

102
نگراں وزیر صحت
نگراں وزیر صحت کا پمز ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا دورہ

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اتوار کوپمز ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے میرے پاس مربوط پلان ہے، بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے،بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امیر کی طرح غریب آدمی کو بھی معیاری علاج معالجے کی سہولتیں ملنی چاہئیں،امیر آدمی تو پیسے کے بل بوتے اپنی مرضی پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کروا لیتا ہے،صحت کا محکمہ لوگوں کی خدمت کا شعبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم آر آئی مشین کی خرابی کا ذمہ دار کون ہے،اس حوالے سےشفاف انکوائری کی جاے گی 6 ستمبر ڈیڈ لائن ھے ایم آر آئی فنکشنل ہو۔

نگراں وزیر صحت نے کہا کہ قلیل۔مدت میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ لے کر آیا ہوں،دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ڈاکٹرز کو اور پیرا میڈیکل سٹاف کو اپنی حاضری یقینی بنانا ہو گی،علاج کے دوران مریضوں کی عزت نفس اور وقار کا خیال رکھنا ہو گا،ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

ندیم جان نے کہا کہ خدا نے جو ذمہ داری دی اس کو احسن طریقے سے نبھاؤں گا،تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سے بریفننگ لوں گا،عوام کا پیسہ عوام کے علاج پر خرچ ہونا چاہیے , علاج معالجے کی راہ میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کا عزم لیکر آیا ہوں,یہ عہدے خدا کی طرف سے امانت ہیں ہم سب خدا کے ہاں جوابدہ ہیں،جو عہدے ہمیں ملے ہیں ہم عوام کے بھی جوابدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں جو مشینری خراب ھے 48 گھنٹے کے اندر رپورٹ دی جائے،پمز ہسپتال کی لیبارٹری میں ہونے والے ٹیسٹ کی لسٹ فراہم کی جائے،جو ضروری ٹیسٹ ہسپتال میں نہیں ہورہے ان کی مفصل رپورٹ دیں۔ ندیم جان نے کہا کہ ہسپتال کی ویسٹ کےترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے،ایم آر آئی مشین کو وزارت کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن پر فنکشنل کیا جائے،الٹرا ساؤنڈ ایکسرے سی ٹی سکین اور تمام بلڈ ٹیسٹ کی فراہمی کو بروقت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو حقیقی معنی میں شفا خانے بنائے کیلئے پر عزم ہوں,ہسپتالوں میں بد عنوان عناصر کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا،ہسپتالوں کی کارکردگی کو خود مانیٹر کیا کروں گا,ہسپتال کے امور میں میرٹ اور شفافیت کے نظام کو فروغ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں بڑے عہدوں پر کام کرنے والے جوابدہ بھی ہوں گے ان کا محاسبہ بھی ہو گا, ہسپتالوں میں مافیاز کی نہیں عوام کے خادموں کی ضروت ہوتی ہے،ہسپتال میں مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں،گورنمنٹ ہسپتالوں کامعیار بلند کرنا ہوگا تاکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کی بجائے گورنمنٹ کے ہسپتالوں کو ترجیح دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہسپتالوں میں سینیر اور محنتی اور تجربہ کار ڈاکٹرز موجود ہیں،فنانس اور پر کیورمنٹ کے شعبوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی،کام کرنے کی نیت اور جزبہ موجود ہو خدا کا خوف بھی ہو تو سب کچھ ممکن ہے, بہت سے معاملات ایسے ہیں جو انتظامیہ کی تھوڑی سی توجہ سے حل ہو سکتے ہیں،متعدد امور کو انتظامیہ خود ہی بہتر کرنے کی استطاعت اور طاقت رکھتی ہے۔