نگراں وزیر قانون عمر سومرو نے ڈی سی شکارپور کو ہاکی اسٹیڈیم و سول ہسپتال سے سیاسی نام بورڈز ہٹانے کی ہدایت کر دی

204
نگراں وزیر قانون عمر سومرو

لاڑکانہ۔16اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیر قانون عمر سومرو نے ڈی سی شکارپور اور ایم ایس کو ہاکی اسٹیڈیم اور سول ہسپتال شکارپور سے سیاسی نام اور بورڈز ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی اسٹیڈیم کا عبدالرحمان شیخ نام کیوں رکھا گیا ہے کیا وہ ہاکی پلیئر تھے؟ہاکی اسٹیڈیم سے عبدالرحمان شیخ اور سول ہسپتال سے شہید الطاف بھٹو کے نام سے لگے بورڈ ہٹائے جائیں،

عدالت عالیہ کا بھی فیصلہ ہے کہ سرکاری املاک پر کسی بھی سیاستدان کا پوسٹر اور بینر نہ لگائیں۔عمر سومرو نے شاہی باغ کرکٹ گراؤنڈ اور ہاکی اسٹیڈیم شکارپور کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم میں اسٹریٹ لائٹس نہیں ہیں،یہاں حالت خراب ہے،کھلاڑیوں کے کے لئے بیٹھنے کی جگہ نہیں ہے۔

صوبائی وزیر عمر سومرو نے کہا کہ وزیر کھیل سندھ سے بھی رابطہ کرکے اسٹیڈیم کے لئے فنڈزجاری کرنے پر بات چیت کروں گا، نوجوانوں کو اچھےکرکٹ گراؤنڈز کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر الطاف چاچڑ اور ایس ایس پی شکارپور خالد مصطفی کورائی بھی ہمراہ تھے۔