اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم ڈاکٹر جمشیدخودیجوف نے ملاقات کی۔فریقین نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص مالیات، محصولات اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
فریقین نے فعال شراکت داری کوفروغ دینے کے ذریعے خطہ میں پائیدار نمواور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔