36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںنگراں وفاقی وزیرنجکاری فوادحسن فواد سے کلیدی سرمایہ کاری بینکوں کے نمائندوں...

نگراں وفاقی وزیرنجکاری فوادحسن فواد سے کلیدی سرمایہ کاری بینکوں کے نمائندوں پرمشتمل وفد ملاقات ،سرمایہ کاری کے مواقع وامکانات سے متعلق امورپرتبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیرنجکاری فوادحسن فواد سے کلیدی سرمایہ کاری بینکوں کے نمائندوں پرمشتمل وفد نے ہفتہ کویہاں ملاقات کی ،

ملاقات میں ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع وامکانات سے متعلق امورپرتبادلہ خیال ہوا۔گروپ کااہتمام ٹرانس نیشنل ریسرچ کارپوریشن نے کیا تھا جس میں فیڈیلیٹی انویسٹمنٹ، مورگن سٹینلے انویسٹمنٹ منیجمنٹ، اوربیرنگزاینڈولیئیم بلئیرانویسٹمنٹ منیجمنٹ کے نمائندے شامل تھے۔نگراں وزیرنجکاری نے وفد کو موجودہ حکومت کی سرمایہ کاری، سرکاری کاروباری اداروںکی نجکاری ، نجکاری کمیشن کے طریقہ ہائے کار اورنجکاری کے ایجنڈے سے متعلق امورسے آگاہ کیا۔اجلاس میں پی آئی اے سی ایل، روزویلٹ ہوٹل، فرسٹ ویمن بینک اورہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کے طریقہ کاراوراس حوالہ سے توقعات کا جائزہ لیاگیا۔

- Advertisement -

وزیرنجکاری نے وفد کے اراکین کی جانب سے نجکاری کے موجودہ ایجنڈا وطریقہ کاراورمستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق سوالات کے جواب دئیے۔وفاقی وزیرنے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع وامکانات کا جائزہ لینے کی تجویزدی۔ وفد نے نجکاری وسرمایہ کاری کیلئے اقدامات وسہولیات کی تعریف کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418431

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں