
اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی مالدیپ کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے مالدیپ روانہ ہوگئے ہیں۔
تقریب حلف برداری کل 17 نومبر کو مالدیپ میں ہوگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی تقریب حلف برداری میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات وزیراعظم کی ہدایت پر مالدیپ کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات اس موقع پر دیگر عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔