اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے سینئر صحافی امداد سومرو کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)