نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی مستونگ دھماکہ کی مذمت، جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

151
Murtaza Solangi
Murtaza Solangi

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے مستونگ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور دھماکہ کے نتیجے میں جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ سمیت دیگر افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حافظ حمد اللہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، بے گناہ شہریوں اور ملک کی سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے، دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے دھماکہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔