اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نےنگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااعظم خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
ہفتہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے اعظم خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے لیے ان کی خدمات اور نگراں وزیر اعلیٰ کے طور پر ان کے غیر معمولی کردار کو اجاگر کیا۔انہوں نے اعظم خان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔