نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ سے سینیٹر ولید اقبال اور سینیٹر شہزادہ احمد عمر احمد زئی کی ملاقات

101
Caretaker Federal Minister Jamal Shah
Caretaker Federal Minister Jamal Shah

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ولید اقبال اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر شہزادہ احمد عمر احمد زئی نے جمعرات کو یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے جمال شاہ کو نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر نے سینیٹر ولید اقبال اور سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی کی نیک تمنائوں پر شکریہ ادا کیا۔