نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت پی آئی اے سی ایل ٹرانزیکشن کے ممکنہ مالیاتی مشیروں کا اجلاس

134

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت پی آئی اے سی ایل ٹرانزیکشن کے ممکنہ مالیاتی مشیروں کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزارت نجکاری کے جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مقامی اور بین الاقوامی مشاورتی فرموں کے چھیالیس (46) نمائندوں نے آن لائن اور ذاتی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر نے پی آئی اے کی مالیاتی مشاورتی آر ایف پی کے مختلف پہلوئوں جیسا کہ پی آئی اے کی مالیاتی اور تنظیمی تنظیم نو، تقسیم کا ٹائم فریم، ڈیٹا کی دستیابی اور کامیاب بولی دہندگان کی فراہمی وغیرہ پر شرکاء کے سوالات کے جوابات دئیے۔ وفاقی وزیر نجکاری کے ہمراہ سیکرٹری نجکاری ڈویژن، سیکرٹری نجکاری کمیشن، ڈی جی اور کنسلٹنٹس بھی اجلاس میں شریک تھے۔