نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد سے فرسٹ وومن بینک کی انتظامیہ کی ملاقات

75
فواد حسن فواد

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد سے فرسٹ وومن بینک لمیٹڈ کی انتظامیہ نے ملاقات کی۔ وزرات نجکاری کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق نگراں وفاقی وزیر سے یہاں فرسٹ وومن بینک کی انتظامیہ سے ملاقات کی جس میں نجکاری کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے والے مسائل کو حل کرنے اور نجکاری کے عمل کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔