نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کے بارے میں مالیاتی مشیر کے ساتھ مشاورتی میٹنگ

141

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ (ایف ڈبلیو بی ایل) کی نجکاری کے بارے میں مالیاتی مشیر کے ساتھ ایک مشاورتی میٹنگ کی جس میں فرسٹ وومن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کے عمل میں آنے والی رکاوٹوں اور ٹائم لائنز پر تبادلہ خیال کیا۔

جمعہ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ چند وجوہات کی بناء پر یہ تعطل کا شکار تھا اور ایک سال سے زائد عرصے سے رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔ وزیر نجکاری نے فوری طور پر رکاوٹوں کو دور کرنے کے بعد عمل کو تیز کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

ملاقات میں سیکرٹری نجکاری ڈویژن جواد پال اور سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان اختر باجوہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔