نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی کی متحدہ عرب امارات کے توانائی کے ممتاز گروپ ایڈناک کے وفد سے ملاقات

145
نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی کی متحدہ عرب امارات کے توانائی کے ممتاز گروپ ایڈناک کے وفد سے ملاقات

ابوظہبی۔3اکتوبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی نے منگل کو یہاں متحدہ عرب امارات کے توانائی کے ممتاز گروپ ایڈناک کے وفد سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبہ میں تعاون اور پاکستان میں دستیاب مواقع سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق ایڈناک کے وفد میں عبداللہ قبیسی اور ایڈناک کے گلوبل ہیڈ آف ٹریڈنگ ایمانوئل ڈی رینیز شامل تھے۔ ملاقات میں ایل این جی اور خام تیل کی سپلائی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔