اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاکستان اور پرتگال کے ثقافتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ثقافتی روابط کو بڑھانے پر غور کیا گیا۔
انہوں نے ثقافتی شعبے میں تعاون بڑھانے اور پاکستان اور پرتگال کے ثقافتی ورثے کے فروغ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے قابل ذکر امکانات موجود ہیں۔ پرتگال کے سفیر نے ثقافت اور کھیلوں کے میدان میں تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے نیشنل لائبریری آف پاکستان (این ایل پی) میں پرتگال بک کارنر قائم کرنے کی تجویز بھی دی۔