22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںنگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں

نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں

- Advertisement -

اسلام آباد ۔12دسمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔منگل کو ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، شہداء ہمارے ملک کا فخر ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کوبلند درجہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ہم نے صوبائی وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ سے رابطہ کیا ہے اور زخمیوں کو وفاقی ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ ہمارا ہسپتال زخمیوں کے علاج کے لیے خون کے عطیات کے لیے الرٹ رہے گا۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں