ساہیوال۔ 18 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی غریب خاندانوں کی کفالت کے “نگہبان رمضان پروگرام”کے تحت ساہیوال ڈویژن میں ابتک 269120 گھرانوں میں راشن بیگ تقسیم کر دئے گئے ہیں۔ ضلع ساہیوال میں 98960، ضلع اوکاڑہ میں 107124 اور ضلع پاکپتن میں 63036 بیگ تقسیم کئے گئے۔
پیکج کے تحت ساہیوال ڈویژن کے 539863 خاندانوں کو راشن فراہم کیا جائے گا جن میں سے اب تک ضلع ساہیوال کے 190350مستحق افراد میں سے 145600، ضلع اوکاڑہ کے 235002میں سے 192975جبکہ ضلع پاک پتن کے 114511افراد میں سے 102140افراد کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈویژن بھر میں 1325 فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر راشن تقسیم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔\378