27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومضلعی خبریںنگہبان رمضان پیکج کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری...

نگہبان رمضان پیکج کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے،کمشنرملتان ڈویژن

- Advertisement -

ملتان ۔ 05 مارچ (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت نگہبان پیکج رمضان بازار بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے نگہبان رمضان پیکج کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے،ڈویژن بھر میں مالی معاونت مستحق گھروں تک پہنچائی جارہی ہے،ماہ صیام میں متعدد مستحق خاندان کو فی گھرانہ 10 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے امدادی رقم دیتے ہوئے کسی قسم کی کٹوٹی ہرگز نہیں کی جارہی ہے،مستحق افراد کو فراہم حکومتی امداد سے کٹوتی یا کسی بھی قسم کی رقم کا تقاضا جرم ہے،ریٹیلر ،موبائل شاپ مالک موبائل کمپنی نمائندہ کی جانب سے رقم کے تقاضہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہےاور شکایت کیلئے اپنا نمبر.0304 0920055 بھی مشتہر کیا ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماہ رمضان المبارک میں تاریخی ریلیف پیکچ فراہم کیا،عوام کو ماہ رمضان میں مہنگائی سے بچانے کیلئے میگا کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔ ڈی سی ملتان محمد علی بخاری نے کہا کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،38971 پے آڈر موصول ہوئے، 11612 تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ ڈی سی خانیوال سلمیٰ سلیمان نے بتایا کہ ۔35814 پے آڈر موصول ہوئے، 10012تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ ڈی سی لودھراں ڈاکٹر لبنی نزیر نے کہا کہ 32662 پے آڈر موصول ہوئے،9261 تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

ڈی سی وہاڑی عمرانہ توقیر نے بتایا کہ 41124پے آڈر موصول ہوئے، 9117 تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد سیف، محمد ابوبکر بھی موجود تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں