نگہبان رمضان پیکج 21 مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا،کمشنرملتان

89
Multan

لاہور۔ 18 مارچ (اے پی پی):کمشنرملتان ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ نگہبان رمضان پیکج 21 مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ضلع لودھراں میں نگہبان رمضان پیکج مکمل ہوچکا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں 70 فیصد تک راشن تقسیم مکمل کی جاچکی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف محکموں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

کمشنرملتان نے مزید کہاکہ نگہبان رمضان پیکج کے تحت 9 لاکھ 24 ہزار افرد کو راشن کے تھیلے مفت دیے جارہے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد اور نادرا کے فراہم ڈیٹا کے مطابق راشن تقسیم کا عمل شفافیت سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کی رضا اور ثواب کی نیت سے ماہ صیام میں شہریوں کو سہولت دیں۔ کمشنرملتان نے افسران کو احترام رمضان آرڈیننس پر ہر صورت عملدرآمد کروانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن تمام سٹریٹ لائٹس فنکشنل کرنے کے عملی اقدامات کرے۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کو سحری افطاری میں سہولت،سٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے لائٹس فعال کی جائیں۔

مریم خان نے کہاکہ واسا سیوریج کے پانی کی نکاسی، صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوہدایت کی کہ وہ اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخ نامے واضح آویزاں کروائیں۔انہوں نے کہاکہ گرانفروش، ذخیرہ اندوز مافیا سے آہنے ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ کمشنرملتا ن نے کہاکہ ماہ صیام کے مقدس مہینے میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ مریم خان نے میپکو حکام کوہدایت کی کہ میپکو سحر، افطار اور تراویح میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے۔