36 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومقومی خبریںنہروں کا معاملہ سی سی آئی میں حل ہونا چاہیے،فیصل کریم کنڈی

نہروں کا معاملہ سی سی آئی میں حل ہونا چاہیے،فیصل کریم کنڈی

- Advertisement -

پشاور۔ 07 اپریل (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نہروں کا معاملہ سی سی آئی میں حل ہونا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ امن وامان قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے،اسی طرح خیبرپختونخوا میں امن قائم کرنا علی امین گنڈا پورکی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیےافغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، افغانستان کو اپنے شہریوں کو واپس بلانا چاہیے، قانون کے مطابق کوئی بھی افغانی بغیر ویزے کے پاکستان نہیں رہ سکتا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کوہم نےافغانستان نہیں بھیجا تھا، وہ خود خیر سگالی کےطورپر وہاں گئےتھے، ان کوپارلیمنٹ نے نہیں بھیجا تھا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں این ایف سی ایوارڈ نہیں کرایا تھا، این ایف سی ایوارڈ ہونا چاہیے، صوبےمیں اس وقت وزیر خزانہ نہیں ہے، خیبرپختونخوا کا وزیر خزانہ ہوگا توصوبےکا مقدمہ لڑے گا۔گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کو600ارب سے زائد ملے اس کے باوجود صوبے میں پولیس کو جدید اسلحہ نہیں دیا جا رہا، اگر پی ایس ڈی پی میں مشاورت نہیں ہوگی توبجٹ میں ووٹ نہیں دیں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ نہروں کے معاملے پرسندھ کے عوام کوتحفظات ہیں، میڈیا پرڈسکشن کے بجائے ایسے معاملات پر سی سی آئی میں بات ہونی چاہیے، ایک سال ہوگیا سی سی آئی کا اجلاس نہیں بلایا جارہا، ہم چاہتےہیں نہروں کا معاملہ سی سی آئی میں حل ہونا چاہیے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579073

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں