28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومزرعی خبریںنہری علاقوں میں مکئی کی کاشت کیلئے مختلف ہائبرڈ اقسام کا اعلان

نہری علاقوں میں مکئی کی کاشت کیلئے مختلف ہائبرڈ اقسام کا اعلان

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 07 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے صوبہ کے نہری علاقوں میں مکئی کی کاشت کیلئے مختلف ہائبرڈ اقسام کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار15جنوری سے فروری کے آخر تک مکئی کی فصل کاشت کر کے فی من بہترین پیداوار حاصل کرنے کے علاوہ بھر پور منافع بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتا یا کہ نہری علاقوں میں سی 919،سی 922،سی 707،سی 2115،سی 9041،پی 3163، پی 3203اور غوری وغیرہ اقسام کاشت کر کے فی ایکڑ 60سے 80من فی ایکڑ پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ فصلات پنجاب کے میدانی علاقوں کے علاوہ نہری علاقوں میں بھی بہاریہ فصل کیلئے انتہائی موذوں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=543363

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں