قاہرہ ۔ 12 نومبر (اے پی پی) مصرمیں نہر سویزکی کھدائی کے افتتاح کو آئندہ اتوار کو 150 سال ہوجائیں گے۔ مستند معلومات کے مطابق اس نہر کی کھدائی میں ایک ملین مصریوں نے حصہ لیا جن میں ایک لاکھ 20 ہزار مزدورمختلف حادثات میں کھدائی کے دوران لقمہ اجل بن گئے۔ اس نہر کی کھدائی کا سلسلہ 10 سال تک دن رات جاری رہا۔ طویل اور مشقت سے بھرپور کھدائی کے بعد 1993 کلو میٹر طویل نہر کھودی گئی۔ اس کی کم سے کم چوڑائی 280 میٹر اور زیادہ زیادہ 345 میٹر ہے۔ دور فراعنہ کے بعد مصر کی یہ عظیم الشان شریان بتائی جاتی ہے۔یہ نہر 22 میٹر گہری ہے۔ نہر سویز کی کھدائی پرانے دور سے جاری ہے۔ قدیم مصریوں نے بحر متوسط کو بحیرہ احمر سے دریائے نیل کی شاخوں کے ذریعے ملانے کے لیے کھدائی کی۔ یہ نہر 1874 قبل مسیح میں سنوسرت سوم کے دور میں ہوئی۔ اس کے کئی صدیوں کے بعد مسلمان خلیفہ ہارون الرشید کے زمانے میں اسی نہر کو مزید کشادہ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=174474