نیا غلاف کعبہ کلید برداروں کے سربراہ کے حوالے

246

مکہ ۔ 6 اگست (اے پی پی) گورنر مکہ مکرمہ خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کا نیا غلاف کعبہ کے کلید برداروں کے سربراہ کے حوالے کر دیا۔ 9 ذی الحجہ کو پرانا غلاف اتار کر نیا غلاف چڑھایا جائے گا۔اس موقع پر خالد الفیصل کو بتایا گیا کہ وقوف عرفہ کے دن خطبے کا ترجمہ انگریزی، اردو، فارسی،فرانسیسی اور ملائیشین زبانوں میں براہِ راست دیا جائے گا۔