26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیا پاکستان ہائوسنگ سکیم سستے گھروں کی فراہمی کے لئے موجودہ حکومت...

نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم سستے گھروں کی فراہمی کے لئے موجودہ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ

- Advertisement -

پشاور۔30جنوری (اے پی پی):نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم لوگوں کو سستے گھروں کی فراہمی کے لئے موجودہ حکومت کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، اس اسکیم کے تحت ہاو سنگ کے لئے زمینوں کے مسائل جلد سے جلد حل کئے جائیں جبکہ صوبے میں پیری اربن ہاوسنگ اسکیموں پر عملی پیشرفت اور ان کے سنگ بنیادکے لئے ٹائم لائنز مقرر کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے تحت جلوزئی اور سوڑیزئی ہاوسنگ اسکیموں کے علاوہ پیری اربن ہاوسنگ کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے۔ 150 کنال پر محیط جلوزئی ہاوسنگ اسکیم کا پی سی ون منظور ہو گیا ہے جبکہ منصوبہ 3.3 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا، منصوبے کے ڈیزائن کے لئے کنسلٹنٹ ہائیر کر لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=292940

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں