نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کو گلگت بلتستان میں پذیرائی، گلگت میں 90 ہزار درخواستیں جمع

101

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کو گلگت بلتستان میں نمایاں پذیرائی ملی ہے اور اب تک 90 ہزار درخواستیں صرف گلگت میں جمع کرائی گئی ہیں۔ وزارت امور کشمیر کے ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے پہلے مرحلے میں گلگت بلتستان سے گلگت کو شامل کیا گیا تھا جہاں اس سکیم کے تحت 90ہزار درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔اس کے علاوہ وزارت امور کشمیر نے گلگت بلتستان میں نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کے لیے 3بین الاقوامی کمپنیوں کی خدمات بھی حاصل کیں ہیں جس سے خطے میں سیاحت کو بھرپور فروغ ملے گا۔