اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن ، سابق منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان اسٹیٹ آئل عرفان خلیل قریشی ،عبدالحمید اور دیگر شریک افراد کے خلاف بدعنوانی، اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر نئے ریفرنسز دائر کرنے، سابق وفاقی وزیر بابر غوری سمیت دیگر کے خلاف 12نئی انکوائریوں کی منظوری اورانکوائریاں مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کے لئے کیسز ارسال کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں جمعہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میںڈپٹی چئیرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅ نٹیبلٹی، ڈی جی آپریشن، ڈی جی راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں، تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعد مزید کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے 3 ریفرنسزد ائر کرنے کی منظوری دی گئی۔