23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیب بلوچستان کی جانب جمعرات کوکھلی کچہری کا انعقادکیا جائے گا

نیب بلوچستان کی جانب جمعرات کوکھلی کچہری کا انعقادکیا جائے گا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 29 جنوری (اے پی پی):نیب بلوچستان کی جانب سے کل جمعرت کو ڈپٹی کمشنر آفس انسکمب روڈ کوئٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔ بلوچستان میں بڑے پیمانے پر مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق ہر ماہ کی آخری جمعرات کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان شکایت کنندگان کو بذات خود سنتے ہیں۔

درخواست کنندگان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ تحریری شکایات میں مندرجہ ذیل معلومات لازماً مہیا کریں۔ 1۔نام بمعہ ولدیت2۔کاپی قومی شناختی کارڈ 3۔ مکمل پتہ / ایڈریس4۔ نشان انگوٹھا / دستخط 5۔ رابطہ نمبر موبائل / گھر / ای میل واضح کیا جاتا ہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق اب نیب گم نام/ فرضی شکایات پر کارروائی نہیں کرے گا۔ صرف ایسی مصدقہ شکایات جو نیب کے دائرہ کار پر پورا اُتر تی ہوں اُن پرقانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ایسی شکایات پر کارروائی سے قبل شکایات کنندگان سے بیان حلفی اسٹامپ پیپر پر لیا جائے گا۔ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نیب میں شکایات مندرجہ ذیل طریقہ سے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

- Advertisement -

1۔ بذریعہ ڈاک/ بذات خود اندر نیب دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ 2۔بذریعہ ای میل balochistan@nab.gov.pk 3۔بذریعہ ڈاک / بذات خوداندر نیب کے دفترشکایات واقع DCآفس انسکمب روڈ کوئٹہ 4۔ بذریعہ کھلی کچہری ڈائریکٹر جنرل سے بالمشافہ ملاقات کے ذریعہ(ہر ماہ کی آخری جمعرات)مزیدمعلومات کیلئے علاقائی دفتر شکایات نیب بلوچستان کے فون نمبرز: 9203614 081ـ، 081ـ9203468 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553582

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں